جدید دور کے تقاضوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سمت میں سابق ناظم نے شعبہ کی ویب سائیٹ متعارف کروائی تھی جس کو جاری رکھنا نیز اس میں مزید سہولیات کو بہم پہنچانا انتہائی ضروری تھا۔
اسی سلسلے میں شعبہ سے شائع ہونے والی مطبوعات کو برقی حروف (Digitalize) میں ڈھالا جارہا ہے اس تبدیلی سے جو تصنیفات پچاس برس قبل Lithography کے ذریعہ شائع کی گئی تھیں اب انہیں لیزر کمپوزنگ میں تبدیل کیا جارہا ہے جس سے ان تصنیفات کی اہمیت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، یقینی طور پرا س کوشش کو قارئین کرام کی جانب سے پذیرائی حاصل ہو گی۔
شعبہ کے تمام رفقاء کار مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس جانب میری حتی المقدور مدد کی اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبہ و لگن سے کوششیں جارہی رکھیں گے۔
میں جناب پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صاحب، شیخ الجامعہ، جامعہ کراچی کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرے حوصلے کو تقویت دی اور اپنی منظور ی سے سرفراز فرمایا۔
سید اقبال حسین
ناظم
شعبہ تصنیف و تالیف و ترجمہ